16 نومبر، 2022، 12:25 PM

جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات

جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات

وہائٹ ہاؤس نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے جی-20 کے ذریعہ بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وہائٹ ہاؤس نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران لیڈروں نے جی-20 کے تئيں اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے اہم فورم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے کی اپنی اجتماعی صلاحیت پر روشنی ڈالی، جس میں موسمیاتی، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹنے، عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور تکنیکی انقلاب کو فروغ دینے کے امور شامل ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء سے نمٹنے کی کامیابی سے ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران صحت اور مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیاد پڑ گئی ہے۔

News Code 1913186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha