2 نومبر، 2022، 11:54 AM

غیر یقینی کے اس دور میں بھی ہندوستان مضبوط ہے، بھارتی وزیراعظم

غیر یقینی کے اس دور میں بھی ہندوستان مضبوط ہے، بھارتی وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود تیزی سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان اس وقت جس بلندی پر ہے اس سے ملک کو مسلسل آگے ہی بڑھنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ہندوستان کی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور دنیا اسے تسلیم کر رہی ہے۔ بنگلورو میں کرناٹک گلوبل انویسٹرس سمٹ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت اپنی ترقی کو دنیا کی ترقی کا ایک عنصر بنانے کے لیے تحریک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے خطاب میں عالمی سرمایہ کاری کو ہندوستان کی اس تحریک کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے ملک میں آنے کی دعوت دی۔پی ایم مودی نے کہا ’’ہندوستان میں سرمایہ کاری شمولیاتی ترقی میں سرمایہ کاری ہے، ہندوستان میں سرمایہ کاری زمین کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے سرمایہ کاری ہے، آئیے ہم کروڑوں لوگوں کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے مقصد کے ساتھ مل کر چلیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود تیزی سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان اس وقت جس بلندی پر ہے اس سے ملک کو مسلسل آگے ہی بڑھنا ہے۔ پچھلے سال، ہندوستان نے تقریباً 84 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی۔ ہندوستانی معیشت کی جڑیں مضبوط ہیں۔ تمام ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ’’اگرچہ یہ دور عالمی اقتصادی بحران کا دور ہے، لیکن دنیا کے ماہر تجزیہ کار اور معیشت کے ماہرین ہندوستان کو ایک خوش نما مقام قرار دے رہے ہیں۔ ہم اپنی معیشت کی جڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ہندوستان کی معیشت دن بہ دن مضبوط ہوتی جائے۔ ہم نے سرمایہ کاروں کو لال فیتہ شاہی کے جال میں الجھانے کے بجائے سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند ماحول بنایا ہے۔ ہم نے نئے پیچیدہ قوانین بنانے کے بجائے ان کو عقلی بنایا ہے۔ ہندوستان کی تعمیر جرات مندانہ اصلاحات، بہتر انفراسٹرکچر اور بہترین ٹیلنٹ سے ہی ممکن ہے۔

News Code 1912933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha