30 ستمبر، 2022، 3:54 PM

پاکستان؛ مردان میں خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک

پاکستان؛ مردان میں خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک

مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوع کا دورہ کیا دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

واقعے پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے، ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی جدید سائنس حطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News ID 1912507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha