مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ بوائلر پھٹنے سے کیمیکل فیکٹری کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہل کار موقع پر پہنچے اور امدادای کارروائی شروع کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جب کہ تین زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی۔ بعد ازاں آگ بجھانے والی ٹیموں نے بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
آپ کا تبصرہ