مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے اور حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری اطلاعات تھی کہ آصف علی زرداری پیسہ چلانے آرہا ہے، آصف زرداری اگر عوام میں نکلے گا تو لوگ انڈے ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر حیران ہوں، آج رات سب کو گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا تو خط ہی موثر نہیں کیونکہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔
آپ کا تبصرہ