مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے جمعے کو پاکستانی آٹھ ہزار چھے سو گیارہ میٹر اونچی چوٹی سرکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔
الپائن کلب آف پاکستان نے خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم، کو کے ٹو بحثیت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے طور پر سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسانہ حسامی فرد نے بھی پہلی ایرانی خاتون کے طور پر کے ٹو چوٹی کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی خاتون نے بھی پہلی بار کے ٹو چوٹی سر کر لی
الپائن کلب پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔
الپائن کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ثمینہ بیگ نے جمعے کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی (8,611 میٹر) سر کی۔
تاہم ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
آپ کا تبصرہ