مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں اسکیم 33، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
کراچی میں رات گئے سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر کے اکثر مقامات پر ایمبولنسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سسٹم منگل کے روز تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ہالہ، نیو سعید آباد ، ٹنڈو آدم، شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ