مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواست پر دوبارہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کیا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ آج سے حمزہ شہباز ایک بار پھرعبوری وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔
پاکستان کے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اپنا تفصیلی و تحریری جواب جمع کرائیں، ہم صوبے کو بغیر گورننس کے نہیں چھوڑ سکتے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حمزہ شہباز کیس کے فیصلے تک ایک ٹرسٹی کے طور پر کام کرینگے، کیس میں عرفان قادر نےتفصیلی جواب جمع کرانا ہے، آج کی سماعت سے اندازہ ہوا کہ عرفان قادرکی تیاری نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ