22 جولائی، 2022، 9:04 PM

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ وزارت اعلیٰ کی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا موصول ہونے والا خط صوبائی اسمبلی میں پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی کے تمام ووٹ مسترد کردیے جائیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے لیکن پولیس کا ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ زین قریشی نے کاسٹ کیا جبکہ ملک اسد کھوکھر نے حمزہ شہباز کو پہلا ووٹ دیا۔

چوہدری شجاعت کے مبینہ مراسلے کی گونج 

علاوہ ازیں ایوان کے علاوہ میڈیا پر ایک مراسلے کی گونج سنائی دے رہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ کوئی ایک ایسا لیٹر ہے جو کہ چوہدری شجاعت حسین نے مبینہ طور پر ڈپٹی اسپیکر کو لکھا ہے۔

اس مراسلے میں کیا لکھا ہے تاہم اس کامتن تاحال سامنے نہیں آیا۔ چوہدری مونس الہی کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پہلے وہ تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں سیشن کے لیے پہنچے تھے اور اس کے بعد اجلاس کے آغاز سے کچھ دیر قبل ہی مونس الہی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

News ID 1911672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha