29 جون، 2022، 12:01 PM

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات؛

امریکہ نے افغانستان کو بربادی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا/ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے

امریکہ نے افغانستان کو بربادی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا/ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے

جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر سے ملاقات میں کہاکہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کی حیثیت سے ہمیشہ میری سوچ یہی رہی ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی حکام کی جانب سے ایران کے متعدد سفارتی دورے اس بات کی دلیل ہیں.

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی سہ پہر کو پاکستانی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین "ندیم رضا" کے ساتھ ملاقات میں بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکورٹی حالات اور حالات پیدا کیے ہیں۔

صدر رئیسی نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی دو دہائیوں کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اس ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔اب طالبان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک جامع حکومت تشکیل دے جس میں تمام پارٹیوں کو مدنظر رکھے اور افغانستان میں امن اور ترقی کے اسباب فراہم کرے۔

جنرل ندیم رضا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کی حیثیت سے ہمیشہ میری سوچ یہی رہی ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی حکام کی جانب سے ایران کے متعدد سفارتی دورے اس بات کی دلیل ہیں کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

News ID 1911387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha