مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کاظمی نے افغان حکومت سے ایرانی سرحدی محافظوں کی شہادت میں ملوث مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
ناصر کاظمی نے آج بروز بدھ ایرانی افغان باڈر پر تعینات محافظ 'محمد صیاد' کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے اس واقعے کی تحقیق،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
یاد رہے گذشتہ روز ایران اور افغانستان کے سرحدی علاقے ' میلک ' میں ایرانی باڈر پر تعینات محافظ اور مسلح شرپسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایرانی محافظ 'محمد صیاد' درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔
آپ کا تبصرہ