مہرنیوز ایجنسی نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تاجک وفد کے دورہ ایران کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ صنعتی تجارتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پیش کی گئی جس پر صمت کے نائب وزیر اور اسلامی جمہوریہ کی تجارتی ترقی تنظیم کے چیئرمین علی رضا پیمان پاک اور تاجکستان کے نائب وزیر صنعت بختیار شریفی نے دستخط کیے۔
اس یادداشت کے ذریعے دونوں ممالک نے طے کیا کہ وہ اپنے قومی قوانین اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کے مطابق صنعتی، معدنی اور تجارتی تعاون کو مضبوط اور متنوع بنائیں گے۔اسی طرح دونوں فریقوں نے خصوصی نمائشوں کے دوران تجارتی اور مارکیٹنگ وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔
ان کے علاوہ تاجکستان میں سٹون پلانٹ کی تعمیر ،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور تجارتی ترقی میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا۔
آپ کا تبصرہ