مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی 27 ویں صوبائی دورے پر صوبہ خراسان شمالی پہنچ گئے ہیں۔ اس سفر میں کابینہ کے بعض وزراء بھی صدر رئیسی کی ہمراہی کررہے ہیں ۔ صوبہ کے گورنر اور صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے صدر کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر ابراہیم رئیسی صوبے کے ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں گے اور صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر رئسی صوبہ کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات بھی کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہمیم رئیسی 27 ویں صوبائی دورے پر صوبہ خراسان شمالی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1911312
آپ کا تبصرہ