24 جون، 2022، 9:03 AM

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران، بیرونی پابندیوں کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ ایران کے دورے پر ہیں اور اس انہوں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ہماری روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہم نے بیرونی پابندیوں کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دینے پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران روس کے مابین تعاون اور دستخط کئے گئے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔

News ID 1911326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha