27 جون، 2022، 9:02 PM

ایران اور ترکی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور ترکی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کچھ ہی دیر پہلے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ اپنے ترک ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر آج بروز پیر وفد کی قیادت میں دورہ انقرہ روانہ ہوگئے تھے۔

امیر حسین امیر عبداللہیان دورہ ترکی کے دوران، ترکی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ انقرہ کے بعد ترکمانستان کی سفر کریں گے جہاں وہ کیسپین ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔

News ID 1911372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha