مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پرگہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
حسین امیر عبداللہیان نے اس موقع پرہیر مند کے پانی کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان انتظامیہ کو چاہیے کہ دونوں ملکوں کے مابین ہیرمند کے پانی کے مسئلے پر ہونے والے معاہدے پر عمل کر کے دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔
افغانستان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے بھی باہمی گفتگو میں افغانستان میں آنے والے زلزلے پر ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے اظہار افسوس اور بڑے پیمانے پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان ارسال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
امیرخان متقی نے دونوں ممالک حکام کے درمیان ہیرمند معاہدے کے بارے میں مذاکرات اور گفتگو کا خیر مقدم کیا۔
آپ کا تبصرہ