16 مئی، 2022، 6:45 AM

اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

 اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

اقوام متحدہ نے خشک سالی سے متاثر ہونے والی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا ہے جس میں امریکہ سمیت دیگر 22 ممالک بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خشک سالی سے متاثر ہونے والی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا ہے جس میں امریکہ سمیت دیگر 22 ممالک بھی شامل ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ " گلوبل لینڈ آؤٹ لک " میں پاکستان بھی ان 23 ممالک میں شامل ہے جو گزشتہ 2 برسوں سے خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے " یو این سی سی ڈی " کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ گزشتہ صدی کے دوران خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ایشیائی ممالک کے باشندے ہوئے تھے اور اب صورت حال یہی نظر آرہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زمین کی 40 فیصد سطح تباہ حالی کا شکار ہے جو نہ صرف دنیا کی نصف آبادی بلکہ 44 کھرب ڈالرز کے نزدیک عالمی معیشت کے نصف کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

رپورٹ میں 2050 تک درپیش ہونے والے خطرات کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050 تک اضافی 40 لاکھ مربع کلومیٹر قدرتی علاقوں کو حیاتیاتی تنوع، پانی کے ضابطے، مٹی اور کاربن کے ذخیرے کے تحفظ، اور ماحولیاتی نظام سے متعلق بحالی اقدامات کرنا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق جن ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ امریکہ،افغانستان، انگولا، برازیل، برکینا فاسو، چلی، ایتھوپیا، ایران، عراق، قزاقستان، کینیا، لیسوتھو، مالی، موریطانیہ، مدغاسکر، ملاوی، موزمبیک، نائجر، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام اور زیمبیا شامل ہیں۔

News ID 1910860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • WlasoffFirmsseGef UA 16:59 - 2024/02/20
      0 0
      Within the always changing world of SEO, tools and tactics that might effectively boost a website's internet presence are in persistent need. Enter XRumer, a cutting-edge software designed to supercharge link-building campaigns. Through the capacity to post on forums, weblogs, guestbooks, and