مہر خبر رساں ایجنسی کی خبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ کے مطابق صومالیہ کی فوج سے وابستہ ریڈیو نے اعلان کیا ہے ملک کے مرکزی اور مغربی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران الشباب کے ایک کمانڈر سمیت ٦ جنگجو مارے گئے جبکہ ١۰ زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ صومالیہ کے جنوب میں بعض دیہات اور قصبوں پر الشباب کا کنٹرول ہے اور اس تنظیم کی جانب سے گاہے بگاہے موغادیشو اور دیگر بڑے شہروں میں عام شہریوں اور مسلح افواج کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ