نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپرمارکیٹ میں کی گئی اندھادھند فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نےحملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا۔

News Code 1910848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha