خطیب زادہ کا کیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر کیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے میں  ہونے والے جانی نقصان پرکیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سانحہ میں ہلاک اور زخمی  ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

News Code 1910765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha