یوکرائن میں مغربی ممالک کی مداخلت سے جنگ ختم نہیں ہوگی

روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرائن میں جنگ کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں ، یوکرائن جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت سے جنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرائن میں جنگ کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں ، یوکرائن جنگ میں مغربی ممالک کی مداخلت سے جنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مغربی ممالک کی یوکرائن جنگ میں مداخلت جاری ر ہے گی  اس جنگ پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا کیونکہ امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے روسی جرنلوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

پیسکوف کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور نیٹو مستقل طور پر یوکرائن کی فوج کو انٹیلی جنس ڈیٹا اور دیگر پیرامیٹرز فراہم کررہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ روس جو تھوڑی مدت میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرسکتا تھا، اب اس میں تاخیر کا سامنا ہے۔

پیسکوف کے تبصرے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس یوکرائن میں روس کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں یوکرائن کی مدد کر رہی ہے۔

News Code 1910747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha