ایران،  اللہ اکبر کی صداؤں اورنعروں گونج اٹھا

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔ ایران بھر تکبیر کے نعروں اور صداؤں سے گونج اٹھا۔ 21 بہمن کی شب میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ  کر تکبیر کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ  پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر نور افشانی بھی کی گئي۔

News Code 1909809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =