ایران کی عالمی برادری سے افغانستان میں امن و صلح کے قیام میں مدد کی اپیل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے کمشنر سے ملاقات میں افغانستان میں امن و صلح کے قیام میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے شریف عوام کو مزید دربدری اور مشکلات سے بچانے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چآ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے کمشنرفلیپو گرینڈی سے ملاقات میں افغانستان میں امن و صلح کے قیام میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے شریف عوام کو مزید دربدری اور مشکلات سے بچانے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ افغانستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام میں مدد فراہم کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود افغان عوام کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران گذشتہ چار دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے کمشنر نے افغان عوام کی بے لوث حمایت اور افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو اس سلسلے میں ایران کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔

News Code 1908234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =