مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے افغانستان کے صدر اشرف غنی اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
افغان صدر اور ان کے ہمراہ وفد کا ایرانی حکام نے استقبال کیا۔ ادھر روسی ڈوما کے سربراہ بھی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 5 بجے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا 73 ممالک کے 115 نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ