عراق کے صوبہ ذیقار میں اسپتال میں آگ لگنے سے 58 افراد جاں بحق

عراق کے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ، صوبہ ذیقار کے گورنر نے آج صوبہ میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1907355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =