چین کے صدر کی ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کو مبارکباد

چین کے صدر شی جین پینگ نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت الللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جین پینگ نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت الللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط  و مستحکم بنانے کا خواہاں ہوں۔

شی جین پینگ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ  اسٹراٹیجک بنیادوں پر باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔ شینہوا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ایران اور چین کے تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہے۔

News Code 1907056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =