امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے غاصب صہیونی حکومت کو شکست دے سکتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی کامیابی کو امت مسلمہ کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے غاصب صہیونی حکومت کو شکست دے سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی شاندار کامیابی کو امت مسلمہ کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے غاصب صہیونی حکومت کو شکست دے سکتی ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ امت اسلامی اتحاد اور یکجہتی  کے سائے میں غاصب صہیونی حکومت پر فتح اور کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان اسرائیل کے محاصرے میں ہیں اور محاصرے کے باوجود انھوں نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اسرائیل کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا۔ قالیباف نے کہا کہ اگر مسلمان اللہ تعالی کی ذات ، الھی سنت ، اتحاد، اپنی طاقت اور عوام پر اعتماد کریں تو دنیائے اسلام کو درپیش تمام مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا سن ساٹھ کی دہائی میں عرب ممالک کے فوجی 5 دن بھی اسرائیل کے سامنے نہیں ٹک سکے تھے، لیکن آج غزہ کے مسلمانوں نے 10 دن تک ڈٹ کراسرائیل کامقابلہ کیا اور اسے شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا۔ ہم باہمی اتحاد سے اسرائیل کو ابدی شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

News Code 1906632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =