بھارت کی ریاست کرناٹک میں فلمی اداکارہ نے خودکشی کرلی

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فلموں کی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فلموں کی اداکارہ جے شری رامایا نے  خودکشی کرلی۔  بھارتی پولیس کے مطابق بگ باس کناڈا کی کنٹسٹنٹ بنگلور میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔  پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اداکارہ کے گھر پہنچی تو ان کی پھندا لگی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔ 

واضح رہے کہ کناڈا زبان میں نشر ہونے والے بگ باس سیزن تھری میں انھوں نے حصہ لیا جو ان کی وجہ شہرت بھی بنا۔

واضح رہے گزشتہ برس جولائی میں انھوں نے فیس بگ پر ایک خطرناک پوسٹ شیئر کی جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے والی ہیں۔ 

جے شری نے لکھا تھا کہ " میں ہار گئی، میں اس گھناؤنی دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہوں "۔

بعد اس نے پوسٹ کو فورای  ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ " میں بالکل ٹھیک اور محفوظ ہوں "۔

News Code 1904979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =