بھارتی ریاست ہریانہ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث تمام اسکول بند

بھارتی ریاست ہریانہ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث تمام اسکولوں کو 30 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ جبکہ ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں آج سے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث تمام اسکولوں کو 30 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ جبکہ ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں آج سے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے 2212 نئے کیس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ایک دن میں کورونا سے 20 نئی اموات کے بعد مجموعی تعداد 2113 ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں گزشتہ روز 150 طالب علموں اور ٹیچرز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ادھر بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے صدر مقام  احمدآباد میں آج رات 9 بجے سے 57 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔  گجرات حکومت نے 23 نومبر سے اسکول، کالج کھولنے کا فیصلہ بھی موخر کردیا ہے۔ واضخ رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 764 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 50 ہزار 613 ہو گئی ہے۔

News Code 1904019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =