یورپی یونین اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک دن میں 45 ہزار تک پہنچ گئی

رواں ہفتہ یورپی یونین اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد45 ہزار تک پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں ہفتہ یورپی یونین اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد45 ہزار تک پہنچ گئی۔ یورپی ملکوں کو ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ میں ریکارڈ 45 ہزار سے زائد کیس کی تصدیق ہوئی ۔

یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کاکہنا ہے کہ بلغاریہ، کروشیا، مالٹا ، رومانیہ اور اسپین میں اموات کی شرح بڑھنے کے باوجود یورپی ملکوں میں اموات کی شرح 72 دنوں کے دوران مستحکم رہی۔

News Code 1903071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =