مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر فتح اور کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی مزاحمت کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی غاصب اور ظالم و جابر حکومت پرحزب اللہ کی تاریخی فتح اور کامیابی پر دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید عماد مغنیہ، شہید مصطفی بدرالدین ، سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی میں شہید سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی محاذ کی فتح اور کامیابی میں نقش ایفا کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ