کراچي سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس " سی ٹی ڈی " نے گولیمار سے وہا بی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، گولیاں اور ہٹ لسٹ برآمد کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس " سی ٹی ڈی "  نے گولیمار سے وہا بی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، گولیاں اور ہٹ لسٹ  برآمد کرلی  ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے گولیمار کے علاقے میں موجود ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مارکر 5  دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 پسٹل ، ایک کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔گرفتار دہشت گردوں میں شاہ جی ، محمد ثاقب اختر ، عبدالرحمن عرف زبیر ، عمیر عرف خلیل اور شہاب عرف چھوٹا عرف صفدر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی انچآرج کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر  ٹارگٹ کلنگ کی 6 سے زائد  وارداتیں کی ہیں۔ انھیں شہر کا امن و امان خراب کرنے کے لیے جیل میں قید کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد  قاسم رشید اور وسیم بارودی ہدایت دیتے تھے کہ  کس دن کسے قتل کرنا ہے ۔

گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ حال ہی میں ٹارگٹ کلنگ کی 4 ٹیمیں بنائی گئیں ہیں، یہ  چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں ہیں۔ چاروں ٹیموں کو جیل سے ہدایت ملتی ہیں اور اس کے مطابق کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے افسر کا کہنا ہے کہ گروپ کے کارندے موبائل فون سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے۔ ملزمان جس گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں سے ایک ہٹ لسٹ بھی ملی ہے۔ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

News Code 1901769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =