پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3500 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 617 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی اور مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 501 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 617 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی اور مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 501 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 ہزار 951 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 119 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 5 ہزار 224 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 67 ہزار 892 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 67 ہزار 353 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 48 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 65 ہزار 739 مریض سامنے آئے ہیںجبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 407 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 444 ہو چکی ہے جبکہ اموات 808 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 ہزار 662 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 98 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 328 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 100 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 278 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 813 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 19 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1901046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =