حشد الشعبی نے سامراء میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سامراء کے شمال میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حشد الشعبی کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سامراء کے شمال  میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی نے داعش دہشت گردوں کے خلاف نئے آپریشن کا آغاز کیا ہے یہ آپریشن سامراء کے شمال میں آغاز کیا گیا ہے اس آپریشن میں راکٹوں سے داعش کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے ۔ حشد الشعبی کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے کئي ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔

News Code 1899948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =