16 اپریل، 2020، 9:58 AM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 27500 سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 27500  سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں اب تک کورونا وائرس میں سوا چھ لاکھ افراد مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 27500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس میں  سوا چھ لاکھ افراد مبتلا  ہو چکے ہیں جبکہ 27500  سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں آٓج مزید ایک ہزار 539 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  امریکی ریاست نیویارک میں دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ ادھر ریاست نیوجرسی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔  امریکی جریدے بلوم برگ نے اگلے سال کے وسط تک صرف نیویارک شہر میں چار لاکھ 75 ہزار نوکریاں ختم ہونے اور ٹیکس کی مد میں 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کمی کا خدشہ ظاہرکردیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے فنڈ کو روک دیا ہے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی صدر کے اقدامات کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی اداروں کم کمزور کرنے کی کوشش کا حصہ قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1899439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha