بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان کو جاں بحق کردیا۔جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے  سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ  کرکے  2 کشمیری نوجوان کو جاں بحق کردیا۔جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی  فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھی جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا اور فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔

News Code 1897213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =