13 جنوری، 2020، 1:46 PM

پاکستان میں برف باری اور شدید سردی کے باعث 14 افراد ہلاک

پاکستان میں برف باری اور شدید سردی کے باعث 14 افراد ہلاک

پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ خیبر پختون خوا، قبائلی علاقہ جات، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ گھروں کی چھتیں گرنے، گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے اور ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔

خراب موسم کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور انٹرنیٹ بند ہوگیا جبکہ بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ ٹھنڈی ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور متاثرہ علاقوں میں بخار سمیت مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کوپریشانی ہے، جبکہ ایندھن اوراشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

News Code 1896990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha