امریکہ میں طوفان اورسیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

امریکہ کے جنوبی علاقوں میں طاقت ور طوفان نے تباہی مچادی ہے جبکہ آندھی، طوفان اورسیلاب کے نتیجے میں حادثات کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے  جنوبی علاقوں میں طاقت ور طوفان نے تباہی مچادی ہے جبکہ آندھی، طوفان اورسیلاب  کے نتیجے میں حادثات کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک پولیس آفیسر اور ایک آگ بجھانے والے عملے کارکن ہفتے کی صبح ٹیکساس کے علاقے لببوک میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب انھیں ایک ٹریفک حادثے کے وقت امدادی کاروائی کے دوران ایک گاڑی نے ٹکرماردی۔ اوکلوہاما ہائی وے پیٹرول نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اوکلوہاما میں ایک شخص اس وقت سیلابی پانی میں بہہ گیاجب وہ پانی میں پھنسے ایک ٹرک سے باہر نکل رہا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق لوزیانا میں ایک تباہ حال ٹرالر سے ایک معمر جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ آئیووا میں ایک برف سے ڈھکی ہائی وے پر ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی الٹ گئی۔ٹیکساس سے اوہایو تک ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں، اوکلوہاما اور ارکنساس میں متعدد شاہراہیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جبکہ شکاگو کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے 12 سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

News Code 1896984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =