شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کے پاک پیکر مشہد مقدس پہنچ گئے

سپاہ قدس کے ہر دلعزیز اور عظیم الشان کمانڈر میجر جنرل سلیمانی، ابو مہدی مہندس اور ان کے 4 ساتھیوں کے پاک پیکر مشہد الرضا (ع) پہنچ گئے ہیں جہاں حرم رضوی کے زائرین اور مجاورین نے شہداء کا والہانہ استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے ہر دلعزیز اور عظیم الشان کمانڈر میجر جنرل سلیمانی، ابو مہدی مہندس اور ان کے 4 ساتھیوں کے پاک پیکر مشہد الرضا (ع) پہنچ گئے ہیں جہاں حرم رضوی کے زائرین اور مجاورین نے شہداء کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ مشہد مقدس میں عوام کئی گھنٹوں سے شہداء کے پیکروں کے  پہنچنے کا سڑکوں پر انتظار کررہے تھے۔ اس سے قبل ایران کے شہر اہواز میں سپاہ اسلام کے عظیم الشان کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئي ملین افراد نے شرکت کرکے سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اہواز کے عوام اپنے محبوب اور پسندیدہ کمانڈر کے استقبال اور تشییع جنازہ کے لئے سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔  اہواز سے قبل عراقی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے پاک پیکروں کی تشییع جنازہ میں  عراق کے دارالحکومت بغداد، کاظمین، کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھر پور شرکت کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی مشہد مقدس میں تشییع جنازہ اور حرم رضوی کے طواف کے بعد ان کے پیکروں کو تہران منتقل کیا جائےگا اور تہران میں کل صبح اور قم المقدس میں کل بعد از ظہر ان کی تشییع جنازہ کی جائے گی ۔ شہید قاسم سلیمانی کو منگل کے دن ان کے آبائی وطن کرمان میں ان کے شہید ساتھیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا جائےگا۔

News Code 1896772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =