جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نے چمن شاہراہ بند کردی

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف)  اور پشتونخواہ میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

News Code 1895369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =