ایرانی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صوبہ ہرمزگان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ترقی ، پیشرفت اور بالندگی کی سمت گامزن ہیں اور حالیہ برسوں میں ایران کی مسلح افواج نے دفاعی شعبہ میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے ایران کی ہمسایہ اور دیگر ممالک کے لئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشیں ہیں ، لیکن اگر کسی نے ایران کی مقدس سرزمین کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائےگا۔

News Code 1893956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =