برطانیہ کو فوری طور پر ایرانی کشتی کو آزاد کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ برطانیہ کو فوری طور پر ایرانی تیل بردار کشتی کو آزاد کرنا چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے رکن مصطفی کواکبیان نے کہا ہے کہ برطانیہ کو فوری طور پر ایرانی تیل بردار کشتی گریس 1  کو آزاد کرنا چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ نے ایرانی تیل بردار جہاز کو جبل الطارق میں پکڑ کر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور اب برطانوی کشتیوں کو آبنائےہرمز سے گزرنے کے لئے ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔ ایران اور برطانوی پارلیمان دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا کہ دوستی گروپ کے سربراہ کے عنوان سے برطانوی وزير خارجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ برطانیہ نے امریکی حکم پر ایرانی کشتی کو ضبط کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور برطانیہ کو امریکہ کی پیروی ترک کردینی چاہیے۔

News Code 1892333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =