پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کا پولیس چوکی اور اسپتال پر حملہ/ 6 افراد ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں وہابی دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں وہابی دہشتگردوں کی  پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ہلاک ہونےو الے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پرخود کش دھماکےکے نتیجے میں مزید 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث کئی کو کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 22 زخمی اور 5 لاشیں لائی گئی ہیں۔

واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے مزید دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور لڑکی تھی اور اس کی عمر کم و بیش 15 سال تھی۔

News Code 1892314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =