امریکی صدر کا  ہواوے پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےامریکی کمپنیوں پر ہواوے کو آلات اور ٹیکنالوجیز فروخت کرنے پرعائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےامریکی کمپنیوں پر ہواوے کو آلات اور ٹیکنالوجیز فروخت کرنے پرعائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں جی-20 سمٹ کے دوران امریکی صدر کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور ہواوے موبائل کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی موبائل کمپنی ہواوے موبائلز کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ امریکی کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے ہواوے موبائل کو معروف پروڈکٹ بنایا۔

اس سے قبل ہواوے اپنی مصنوعات کی تیاری کے لیے اہم آلات اور ٹیکنالوجیز امریکی کمپنیوں سے خریدا کرتی تھی، امریکی صدر نے کینیڈا میں ہواوے کمپنی کی ایگزیکیٹو پر جاسوسی کا الزام عائد کرکے امریکی کمپنیوں کو ہواوے کو آلات فروخت کرنے پر پابندی لگادی تھی۔

اس کے علاوہ امریکہ نے ہواوے کی 5-جی ٹیکنالوجی کو ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کی عالمی مہم بھی چلائی تھی جس کے باعث ہواوے کو مشکلات کا سامنا تھا لیکن ہواوے نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظءار کیا تھا۔

News Code 1891765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =