13 فروری، 2019، 9:55 PM

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ، تہران کے ایک اسپتال میں زیر علاج

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ، تہران کے ایک اسپتال میں زیر علاج

المقاوم نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کی تکمیل اور بعض آزمائشات کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المقاوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ المقاوم نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کی تکمیل اور بعض آزمائشات کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق المقاوم نے اس سے قبل کہا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف سے مشہد مقدس منتقل کردیا گيا ہے ۔ شیخ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے روحانی پیشوا ہیں ۔ بحرینی حکومت نے ان کے گھرکا 2 سال تک محاصرہ کیا اور اس کے بعد انھیں علاج کے لئے لندن منتقل کردیا گیا۔جہاں وہ نجف اشرف اور پھر وہاں سے انھیں علاج کی تکمیل کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1888094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha