مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ سے 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3 علیحدگی پسندوں کو ماردیا۔ ضلع شوپیاں میں اس واقعہ کے بعد شدید برفباری اور بارش کے باوجود کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے خواتین، بزرگ اور بچے بھی محفوظ نہ رہے۔
آپ کا تبصرہ