کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 علیحدگی پسند جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 علیحدگی پسند جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 علیحدگی پسند جاں بحق ہوگئے۔ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ماردیا۔ واقعے کے بعد ضلع بھرمیں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نےضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کرکے ایک علیحدگی پسند نوجوان کو ماردیا تھا۔

News Code 1888085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =