مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کے شہر پلواما کے علاقے راج پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا جس کے دوران فائرنگ کر کے 2 علیحدگی پسند کو مار دیا۔
انتظامیہ نے پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے، واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی پولیس اور فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے جنوری میں 18 علیحدگی پسندوں کو مارا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر گولیاں اور پیلٹ برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 126 کشمیری زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ