کینیڈا کے وزیراعظم نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم پہلے رہنما ہیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے ۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ترکی نےواقعےسےمتعلق مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔ ترجمان سی ایس آئی ایس کا کہنا ہے کہ کینیڈاکی سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کےاہلکارتفتیش کےلیےترکی گئےتھے۔انٹیلی جنس اہلکاروں نےترکی میں یہ ریکارڈنگ سنی تھی۔ تین روز قبل ترک صدرنےکہاتھاکہ ترکی نے ریکارڈنگ امریکہ،برطانیہ سمیت کئی ممالک کوفراہم کی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ سعودی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تفتیش میں خود ہی تعاون کرے اور اپنے اوپر لگنے والے داغ کو ہٹائے کیونکہ اُن کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔ ٹھوس شواہد کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر صحافی جمال خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا۔

News Code 1885583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =