9 اکتوبر، 2018، 2:08 PM

چین نے امریکہ سے تیل کی خریداری بند کردی

چین نے امریکہ سے تیل کی خریداری بند کردی

چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ چین کی جہاز رانی کی کمپنی مرچنٹ کے مالک شیہ چون لین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے شدت اختیار کرجانے کے بعد چین نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ انہوں نے چین کی آئل ریفائنریز اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ سے تیل کی خریداری کرنے سے گریز کریں۔ اگست میں چین نے امریکہ سے 97 لاکھ بیرل تیل خریدار تھا، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد ستمبر میں تیل کی یہ خریداری صرف 6 لاکھ بیرل پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلمونیم پر ٹیکس لگائے جانے کے بعد شروع ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے اب تک مختلف مصنوعات اور اشیا پر50 ارب ڈالر کا ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔

News Code 1884646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha